کورونا، پولیواور صفائی کے حوالے سے عوامی آگا ہی میں مددملے گی: کامران بنگش

کورونا، پولیواور صفائی کے حوالے سے عوامی آگا ہی میں مددملے گی: کامران بنگش

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت اور سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک نے صوبے میں آگاہی مہمات کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فیس بک کورونا وائرس، انسداد پولیو اور صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا اور معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران خان بنگش کے فیس بک انتظامیہ کے ساتھ وڈیو لنک اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ اجلاس میں فیس بک ایشیا سنگاپور کے عہدیداران شریک ہوئے جن میں گورنمنٹ اینڈ پولیٹکس مینجر گولین زوہو، پالیسی ہیڈ فار پاکستان ساریم عزیز، سحر طارق، سمارٹلی اور شیٹرلاک کے نمائندے شریک تھے۔ اس موقع پر کورونا وباء کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیس بک پر چلائی گئی آگاہی مہمات کا جائزہ اور ان کی رسائی اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیس بک انتظامیہ نے کورونا وباء کے دوران عوامی آگاہی کے لئے اٹھائے گئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل لیٹریسی میں اضافے کے لیے بھی مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تیمور جھگڑا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پر توجہ دی گئی جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ہمیں اس عزم کے ساتھ انسداد پولیو اور دیگر ہیلتھ ایمرجنسیز کے لیے بھی کام کرنا ہو گا۔ معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپر لوکل گورنمنٹ سروسز خصوصاً صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ جس سے بڑے پیمانے پر انسانی صحت پر پڑنے والے برے اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں عوام میں کورونا وائرس، انسداد پولیو، سماجی خدمات اور صفائی کے حوالے سے بھرپور آگاہی پھیلانے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

..............................

پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان ن

مزید :

صفحہ اول -