خیبر پختونخوا کورونا وباء کیخلاف واضح کامیابی حاصل کررہاہے، تیمور جھگڑا

خیبر پختونخوا کورونا وباء کیخلاف واضح کامیابی حاصل کررہاہے، تیمور جھگڑا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کورونا وباء کے خلاف واضح کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات اور نئے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی شرح 133 اموات ہفتہ وار سے کم ہو کر 37 اموات فی ہفتہ پر آ گئی ہے۔ اسی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4500 فی ہفتہ سے 1300 فی ہفتہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیچیدہ کیسز 17 جون کو سب سے زیادہ تھے تاہم اب اس تعداد کا تیسرا حصہ رہ گئے ہیں۔ 17 جون کو 87 مریض وینٹی لیٹر پر تھے جو کہ اب 30 ہیں۔ اسی طرح ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں داخل مریض 386 سے کم ہو کر صرف 122 رہ گئے ہیں اور آئی سی یو میں موجود مریضوں کی تعداد 121 سے کم ہو کر 41 رہ گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ابتدائی طور پر صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کارآمد ثابت ہوئے۔ اللہ کے فضل و کرم اور محکمہ صحت سمیت دیگر تمام فرنٹ لائن اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ہم وباء کے خاتمے کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر انوسمنٹ سے علاج معالجے کی استعداد میں اضافہ ہوا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وعدہ کیا ہے کہ صحت کے شعبہ کے لیے مزید فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن سٹریٹیجی بھی کارآمد ثابت ہوئی جس سے وباء کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ عید الالضحیٰ پر اسی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں

مزید :

صفحہ اول -