سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔ حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا۔

انڈونیشیا، ایران، مصر اور ملائیشیا میں بھی عید سادگی سے منائی جا رہی ہے، لوگ سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔یورپ اور امریکا میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -عرب دنیا -