اداکارہ میراکی مالی امداد کی درخواست منظور

اداکارہ میراکی مالی امداد کی درخواست منظور
اداکارہ میراکی مالی امداد کی درخواست منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی درخواست منظورکر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کوذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے پانچ ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے کی امداد حاصل کرسکیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنی مالی مشکلات کے سبب لاہور آرٹس کونسل میں امداد کی درخواست دی تھی۔لاہور آرٹس کونسل نے ضرورت مند فنکاروں کےلئے فنڈز جاری کئے ہیں۔ ہر ضرورت مند فنکار کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے بینک آف پنجاب سے ملیں گے۔

مزید :

تفریح -