کورونا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

کورونا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ،وزیراعلیٰ عثمان ...
کورونا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ،سمارٹ لاک ڈاﺅن کے باعث کورونا وبا کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے اورنہ ہی کوئی ایجنڈا،پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماﺅں کی ساکھ ختم ہو چکی ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں ،بلندوبانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماﺅ ں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپوزیشن رہنماﺅں نے کورونا کے باوجود قومی اتحاد اوریکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -