سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سرجری کامیابی ، اب کہاں ہیں اور طبیعت کیسی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سرجری کامیابی ، اب کہاں ہیں اور طبیعت کیسی ہے ؟ ...
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سرجری کامیابی ، اب کہاں ہیں اور طبیعت کیسی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں اور وہ صحت مند ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان کو پتے میں سوزش کے باعث” کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال“ میں 20 جولائی کو داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کے پتے کو سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا تاہم گزشتہ ہفتے ان کی کامیاب سرجری کی گئی اور وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے شاہ سلمان کی صحت کی بہتری پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کے گھر واپسی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جسے سعودی شہریوں کی جانب سے شیئر کیا جارہاہے اورا ن کیلئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔ شاہ سلمان نے صحت یاب ہونے پ شہریوں کا بے پناہ دعاﺅں پر شکریہ ادا کیا ۔تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی بادشاہ نے ہسپتال میں داخل ہونے کے دو دن کے بعد ہسپتال سے ہی ایک اہم اجلاس کی سربراہی بھی کی تھی ۔

مزید :

عرب دنیا -