عیدتعطیلات میں ای چالان کاعمل جاری رہے گا،ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی

عیدتعطیلات میں ای چالان کاعمل جاری رہے گا،ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی
عیدتعطیلات میں ای چالان کاعمل جاری رہے گا،ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کہاہے کہ عیدتعطیلات میں ای چالان کاعمل جاری رہے گا،کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں آپریشن اینڈمانیٹرنگ کاعمل 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کہاہے کہ عیدتعطیلات میں آئی سی تھری سنٹر بدستور کام جاری رکھے گا،پولیس انویسٹی گیشن آفیسر چھٹیوں میں بھی ویڈیو شہادت حاصل کرسکیں گے ،ویڈیو حصول کیلئے صبح 9 سے 5 بجے تک سنٹر کھلا رہے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -