”بدل رہا ہے پاکستان“شہباز گل نے ایف بی آر کی شاندار کارکردگی پر ٹوئٹ کردیا

”بدل رہا ہے پاکستان“شہباز گل نے ایف بی آر کی شاندار کارکردگی پر ٹوئٹ کردیا
”بدل رہا ہے پاکستان“شہباز گل نے ایف بی آر کی شاندار کارکردگی پر ٹوئٹ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ مالی سال 2020-21 کے پہلے ماہ میں ایف بی آر کی شاندار کارکردگی رہی،پہلے ماہ کا ہدف243 ارب جبکہ جمع کردہ ریونیو300 ارب ہے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بدل رہا ہے پاکستان،پہلے ماہ کا ہدف243 ارب جبکہ جمع کردہ ریونیو300 ارب ہے ۔

شہباز گل نے کہاکہ اضافی ریویو57 ارب کے باوجود کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کاریلیف دیا گیا ،کاروباری کمیونٹی کو15 ارب ریفنڈز جاری جو گزشتہ سال جولائی میں 7 ارب تھے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ فنانس ایکٹ2020 میں کسٹمز پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی عائد نہیں کیاگیا،یہ اضافہ صرف بہترانتظامی کنٹرول اور نگرانی کے باعث ممکن ہوا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -