لاہور،سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ کو قتل کردیاگیا

لاہور،سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ کو قتل کردیاگیا
لاہور،سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ کو قتل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے نواب ٹاﺅن سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ کو قتل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ آج صبح نماز فجر کے بعداپنے گھر سے باہر نکلے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا،پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔