سعودی عرب میں کام کرنیوالے 33 پاکستانی پائلٹس میں سے کتنے پائلٹوں کی اسناد اور لائسنسوں کی تصدیق ہوگئی اور باقیوں کا کیا بنا؟ خبرآگئی

سعودی عرب میں کام کرنیوالے 33 پاکستانی پائلٹس میں سے کتنے پائلٹوں کی اسناد ...
سعودی عرب میں کام کرنیوالے 33 پاکستانی پائلٹس میں سے کتنے پائلٹوں کی اسناد اور لائسنسوں کی تصدیق ہوگئی اور باقیوں کا کیا بنا؟ خبرآگئی

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بھی سعودی عرب میں کام کرنے والے 33 پاکستانی پائلٹوں اور 8 ٹیکنیکل ماہرین کی اسناد وغیرہ کی تصدیق کیلیے وفاقی حکومت سے رجوع کرلیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن کی جانب سے بھی پاکستانی اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے33 پاکستانی پائلٹوں اور8 ٹیکنکل ماہرین کی اسناد، و لائسنز کے حوالے سے تصدیق کرکے آگاہ کیا جائے کہ آیا کہ وہ مستند ہیں کہ نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن سعودیہ کے حکام کی جانب سے مجموعی طور پر 41 افراد کی لسٹ ارسال کی گئی جس میں سے33 پاکستانی پائلٹ اور8 ٹیکنکل شعبے کے لوگ ہیں اور یہ پوچھا گیا ہے کہ ان کے لائسنس وغیرہ کب تک کارآمد اور انکی حثیت کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام کیسز کا جائزہ لیا تو 33 میں سے 30 پائلٹس کی اسناد اور دیگر معاملات مکمل طور پر کلیئراور لائسنس وغیرہ اصل پائے گئے جبکہ دیگر کے حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر 13پائلٹس اور 8 ٹیکنکل ماہرین کی تصدیق کا عمل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بین الاقوامی کمیٹی عید کے بعد مکمل کرلے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -