بلاتفریق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،گورنر پنجاب چودھری سرور

بلاتفریق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،گورنر پنجاب چودھری ...
بلاتفریق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ بلاتفریق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سیاسی مخالفین کوصرف اپنی فکر ہے ان کو ملک و قوم کے مفادات کاسوچنا چاہئے،ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کوحکومت کا ساتھ دیناچاہئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور سے چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق اورپارٹی وفودنے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاتفریق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سیاسی مخالفین کوصرف اپنی فکر ہے ان کو ملک و قوم کے مفادات کاسوچنا چاہئے،ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کوحکومت کا ساتھ دیناچاہئے ۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے متعلق 2بلز کی پارلیمنٹ سے منظوری تاریخی اقدام ہے ،دہشتگردی کیخلاف22 کروڑ پاکستانی افواج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ،قیام امن اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں،انہوں نے کہاکہ کورونا کیخلاف سمارٹ لاک ڈاﺅن اوردیگر حکومتی اقدامات موثر ثابت ہوئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -