پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج عید الا ضحی منائی جارہی ہے

پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج عید الا ضحی منائی جارہی ہے
پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج عید الا ضحی منائی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع مہمند کے کچھ علاقوں میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع مہمند کے کچھ علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے ، تحصیل صافی ، امبار ، خویزئی ، ماموند ، سلارز ئی ، ناوگئی اور بایزئی میں عید کی نماز ادا کی گئی اور اس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی ۔
دوسری جانب کوٹہ میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں آج ایک روز کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی رعایت دی گئی ہے ، عید کی مناسبت سے آج کے رو کیلئے سمارٹ ڈاﺅن میں شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے ، کوئٹہ میں تمام چھوٹے اور بڑے تجارتی مراکز صبح نوبجے سے رات 12 بجے کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -