بڑے ملک کی خاتون اول بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

بڑے ملک کی خاتون اول بھی کورونا کا شکار ہوگئیں
بڑے ملک کی خاتون اول بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(ویب ڈیسک) برازیل کی خاتونِ اول میشل بولسونارو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، 38 سالہ خاتون اول کو وِڈ 19 کی تشخیص کے بعد آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو برازیل کی خاتون اول میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد میشل بولسونارو قرنطینہ میں چلی گئی ہیں، 2 روز قبل برازیلین صدر جائر بولسونارو کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
صدارتی ایوان کی جانب جاری نوٹس میں کہا گیا کہ میشل بولسونارو تن درست ہیں، اور وہ طے شدہ پروٹوکولز پر عمل درآمد کرتی رہیں گی، جب کہ ان کی صحت کی دیکھ بھال صدارتی میڈیکل ٹیم کرے گی۔برازیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میشل بولسونارو نے 24 گھنٹے قبل ہی اپنے شوہر کے ہم راہ برازیلیا میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کی تھی، خواتین کے حقوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ماسک بھی پہنا تھا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکا کے بعد 213 ممالک میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، اب تک برازیل میں 26 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 91 ہزار 377 ہے۔
برازیل میں 18 لاکھ 24 ہزار مریض کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 7 لاکھ کے قریب کیسز اب بھی فعال ہیں، جن میں سے 8 ہزار کی حالت تشویش ناک ہے۔