عاشق اور حسینہ کی پسند کی شادی، لڑکا قتل لیکن پھر لڑکی کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ افسوسناک خبر

عاشق اور حسینہ کی پسند کی شادی، لڑکا قتل لیکن پھر لڑکی کیساتھ کیا سلوک کیا ...
عاشق اور حسینہ کی پسند کی شادی، لڑکا قتل لیکن پھر لڑکی کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ افسوسناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(ویب ڈیسک) مرید شاخ میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کو قتل اور لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔مقتول کے ورثاءکے مطابق عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کیے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے۔
ورثاءنے بتایا کہ مرید شاخ کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عاشق کھوکھر کو کلہاڑیوں سے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔کھمبڑا پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔