رسی چھڑا کر بھاگنے والا بیل گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک

رسی چھڑا کر بھاگنے والا بیل گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک
رسی چھڑا کر بھاگنے والا بیل گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی میں رسی چھڑا کر بھاگنے والا بیل گاڑی سے ٹکرا کا ہلاک ہو گیا۔

راولپنڈی میں کشمیر روڈ پر بیل رسی چھڑا کر بھاگ نکلا اور پھر بھاگتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کا ہلاک ہو گیا۔  بیل  مین روڈ پر نکل آیا اور بھاگتے بھاگتے سامنے سے آنیوالی تیز رفتار  گاڑی سے ٹکر ا گیا اور پھر اس کی   ونڈ  سکرین میں پھنس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے کرین کی مدد سے نکالا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بیل ٹکرانے سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا اور سفید گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تصویر: سوشل میڈیا

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -