اے پی سی ”ابو بچاﺅ “مہم کاتسلسل ،اس میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جارہا ہے،فواد چودھری

اے پی سی ”ابو بچاﺅ “مہم کاتسلسل ،اس میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جارہا ...
اے پی سی ”ابو بچاﺅ “مہم کاتسلسل ،اس میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جارہا ہے،فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آخر کس لئے ہے؟،اے پی سی ”ابو بچاﺅ “مہم کاتسلسل ہے ،اس اے پی سی میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیاجارہاہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اب احتجاجی سیاست کے قابل نہیں رہی ،اپوزیشن کوخود معلوم نہیں اس کی اے پی سی کس لئے ہے ۔

فوادچودھری کا پراونشل فنانس کمیشن کی تشکیل کامعاملہ دوبارہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی اپنی صوبائی حکومتوں نے بھی پراونشل فنانس کمیشن کی تشکیل کیلئے اقدامات نہیں کئے ،اضلاع کی سطح پر فنڈز کی مساوی تقسیم کیلئے صوبائی فنانس کمیشن کی تشکیل ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کووفاقی کابینہ کی ہدایات پر بلاتاخیرعمل کرناچاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -