شوگر کمیشن رپورٹ پر ایکشن کیلئے ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

شوگر کمیشن رپورٹ پر ایکشن کیلئے ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
شوگر کمیشن رپورٹ پر ایکشن کیلئے ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کیلئے معین مسعود کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی گئی۔

ذرائع کے مطابق 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے کی تحقیقات کریگی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کریگی۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -