سعودیہ، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا، یورپ میں آج عید الاضحیٰ

سعودیہ، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا، یورپ میں آج عید الاضحیٰ
سعودیہ، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا، یورپ میں آج عید الاضحیٰ

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اس بار کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔سعودی عرب میں مسجد الحرام ، مسجد نبوی سمیت مختلف مساجد میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جن میں حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازِ عید ادا کی۔نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ترکی میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، استنبول میں 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی۔آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید میں کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کےموقع پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیشِ نظر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔حکومت نے نمازِ عید کے اجتماعات کے بجائے گھروں پر نماز ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جب کہ قربانی بلدیہ کی جانب سے مخصوص مذبح خانوں میں کی جائے گی۔

انڈونیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی میں کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا، نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔افغانستان، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر، ایران، مصر اور ملائیشیا میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -