لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل

  

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں پولیس ناکے سے چند گز کے فاصلے پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول احمد علی چٹھہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر تھے اور مصطفیٰ آباد کے رہائشی تھے۔آج صبح حسب معمول فارم سے دودھ لیکر گھر آیا۔ اور تھوڑی دیر کے بعد گھر سےقربانی کا جانور لینے نکلے کہ وحدت روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔پروفیسر ڈاکٹر احمد علی چٹھہ کو شدید زخمی حالت میں ممتاز بختاور ہسپتال میں لیجانے کی کوشش کی گئی کہ وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق مقتول کے سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔مقتول کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے۔سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر علی احمد چٹھہ کی ہلاکت دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے اور ٹارگٹڈ قتل کا واقعہ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر آپریشن اور ایس پی انویسٹیگیشن صدر ڈویژن کی نگرانی میں چھاپے مارنے کے لیے دو الگ الگ ٹیموں کو تشکیل دے دیا گیا ہے

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -