تھرانرجی لمٹیڈحبکو کے تھربلاک ٹو 330 میگاواٹ پاور پلانٹ پر کام کورونا سے متاثر نہیں ہوا،عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ تھرانرجی لمٹیڈحبکو کے تھربلاک ٹو پاور پلانٹ پر کام کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تھرانرجی لمٹیڈحبکو کے تھربلاک ٹو 330 میگاواٹ پاور پلانٹ پر کام جاری ہے ،تھربلاک ٹو پاور پلانٹ پر کام کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے منصوبے میں بہترین پیشرفت ہورہی ہے ،منصوبے سے مقامی افراد کیلئے 805 ملازمتیں میسر ہیں ۔