" میں بھی شیخ ہوں، بھائوتائو تو کرنا پڑتا ہے" وزیرریلوے شیخ رشید نے قربانی کیلئے اونٹ خرید لیے

" میں بھی شیخ ہوں، بھائوتائو تو کرنا پڑتا ہے" وزیرریلوے شیخ رشید نے قربانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد  نے قربانی کے لیے دو خوبصورت اونٹ خرید لیے ہیں، منڈی میں وہ خود ہی گئے اور بیوپاریوں سے بھائو تائو بھی کرتے رہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بچپن سے ہی قربانی کے جانور خریدنے جارہا ہوں، ہر سال کی طرح اس سال بھی جانور خریدنے منڈی آئے ہیں، دو اونٹ خریدے ہیں۔ بھائو تائو آنے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چار لاکھ روپے بیوپاری مانگ رہا تھا، ساڑھے تین لاکھ روپے میں سودا ہوا ہے ،، بھائو تائو تو کرنا ہی پڑتا ہے ، میں بھی شیخ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بیوپاریوں اور سیلفی کے شوقین لڑکوں کو قریب آنے سے روکنا چاہا تو شیخ رشید نے سیکیورٹی اہلکاروں کو منع کردیا۔ 

مزید :

قومی -