معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پرائس کے ساتھ ترکی میں خوفناک حادثہ ، اب کہاں اور کس حالت میں ہیں ؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ماڈل اور گلوکارہ کیٹی پرائس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں جس میں ان کی دونوں پاﺅں کی ایڑیوں میں کریک آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیٹی پرائس اس وقت دورہ ترکی پر تھیں جہاں 42 سالہ گلوکارہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ تفریح دورے سے بھر پور لطف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ ان کی بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہمراہ تھا ۔گلوکارہ نے” تھیم پارک لینڈ آف لیجنڈز “میں دیوار سے چھلانگ لگائی جس کے باعث ان کی دونوں ایڑیوں پر زور پڑا اور وہ کریک ہو گئیں جس کے باعث انہیں ہنگامی بنیادوں پر ترکی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد پلاسٹر کر دیا گیاہے ۔
گلوکارہ کیٹی پرائس کم از کم تین ماہ تک چل پھر نہیں سکیں گی اور اس دوران ان کیلئے اپنے پانچوں بچوں کی دیکھ بھال کرنا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے ۔کیٹی پرائس نے پلاسٹر چڑھے دونوں پاﺅں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کی دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں ہیں ۔