کراچی کا رہنے والاہوں،اب کوئی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا،ڈی جی ایس بی سی اے 8 منزلہ عمارت منہدم نہ ہونے پر افسروں پر برہم

کراچی کا رہنے والاہوں،اب کوئی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا،ڈی جی ایس بی سی ...
کراچی کا رہنے والاہوں،اب کوئی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا،ڈی جی ایس بی سی اے 8 منزلہ عمارت منہدم نہ ہونے پر افسروں پر برہم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایس بی سی اے آشکارداورنے کہاہے کہ 8 منزلہ عمارت عمارت بوس نہ ہوئی تو افسروں کو نوکریوں سے برخاست کر دونگا،کراچی کا رہنے والاہوں،اب کوئی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا،غیرقانونی تعمیرات کرنے والے بلڈزرز بھی باز آجائیں ورنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایس بی سی اے کا چھٹی کے دن بھی آپریشن جاری ہے،ڈی جی ایس بی سی اے صدر ٹاﺅن اور گلبرگ میں انہدامی آپریشن کامعائنہ کرنے پہنچ گئے،معائنہ کے دوران ڈیمالیشن ٹھیک نہ ہونے اور رفتار آہستہ ہونے پر ڈی جی افسروں پر برہم ہو گئے۔

صدرٹاﺅن میں غیرقانونی تعمیرات مکمل منہدم نہ کرنے افسروں کی سرزنش ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور نے کہاکہ 8 منزلہ عمارت عمارت بوس نہ ہوئی تو افسروں کو نوکریوں سے برخاست کر دونگا،کراچی کا رہنے والاہوں،اب کوئی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا،ڈی جی آشکارداور کاکہناتھاکہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والے بلڈزرز بھی باز آجائیں ورنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے ،انہوں نے کہاکہ غیرقانونی عمارتیں زمین بوس ہونے تک آپریشن جاری رہے گا،جن بلڈنگ پر کیسز ہیں ان کیلئے چیف جسٹس سے ملاقات کرکے بات کرونگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -