پنجاب میں کورونا کے مزید218 کیس ،2 اموات رپورٹ

پنجاب میں کورونا کے مزید218 کیس ،2 اموات رپورٹ
پنجاب میں کورونا کے مزید218 کیس ،2 اموات رپورٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا وائرس کے 218 نئے کیسزسامنے آگئے جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 اموات ہوئی ہیں۔

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 218 نئے کیسزسامنے آگئے ،صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد92 ہزار873 ہو گئی۔

محکمہ صحت کاکہناہے کہ کورونا وائرس سے مزید2 اموات ہوئیں جس سے تعداد2 ہزار140 ہو گئی،محکمہ صحت کامزید کہنا ہے کہ ابتک 7 لاکھ26 ہزار89 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیںجبکہ لاہور میں کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد47 ہزار410 ہو گئی جبکہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -