میوہسپتال لاہور،بصارت سے محروم 5 نابینا افراد کوآنکھوں کی روشنی مل گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میوہسپتال لاہور میں بصارت سے محروم 5 نابینا افراد کو آنکھوں کی روشنی مل گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ای او میوہسپتال نے کہاکہ بینائی سے محروم 5 نابینا افراد کو بینائی مل گئی ہے،میوہسپتال میں بیرون ملک سے عطیہ کی گئی قرنیہ سے بینائی سے محروم افراد کی پیوندکاری کردی ،آنکھ کی پیوندکاری کے تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے ۔