پروازوں کی بندش کامعاملہ،پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلئے

پروازوں کی بندش کامعاملہ،پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے ...
پروازوں کی بندش کامعاملہ،پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان ان لائن)یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش پر پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلئے،پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے پیرس سے براہ راست پاکستان کیلئے سفر کرسکیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کو اسلام آبادلینڈنگ کی اجازت دیدی،سی اے اے کے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طورپر اجازت نامہ جاری کردیا،پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچائے گی ۔
15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی ،16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے ،اسی طرح29 اگست کو پیرس اسلام آبادکیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی ،30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی ۔
ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہا ہے ،پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہو گی،پی آئی اے چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگریورپی ممالک میں مسافرو ں کو پہنچائے گی ۔