عید پر اپنے آبائی علاقوں میں جانیوالے پردیسی کس طرح اپنے گھروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ پولیس نے شہریوں کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا

عید پر اپنے آبائی علاقوں میں جانیوالے پردیسی کس طرح اپنے گھروں کو محفوظ رکھ ...
عید پر اپنے آبائی علاقوں میں جانیوالے پردیسی کس طرح اپنے گھروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ پولیس نے شہریوں کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) ) ایس پی اسلام آباد پولیس زبیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر لمحہ مصروف عمل ہے، اس سال بھی ہمیشہ کی طرح عیدالاضحی کےلئے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، ان

حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے اور ان کے بہتر نتائج کےلئے آپ کا تعاون از حد ضروری ہے عید الضحی کے موقع پراپنے ایک خصوصی پیغام میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون اسلام آباد پولیس زبیر احمد شیخ نے کہا کہ عید کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں عید کے چھٹیاں منانے آبائی گاﺅں جانے کے نتیجہ میں چوری کی وارداتوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلئے مناسب سیکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے ہیں جس میں شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے,ایس پی زبیر شیخ نے شہریوں سے درخواست کی کہ چھٹیوں میں گھر سے باہر جانے کی صورت میں گھر کے اندر اور باہر روشنی کا انتظام کریں ہو سکے تو کوئی ملازم گھر چھوڑ کر جائیں جو آپ کی غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کر سکے۔

اپنی قیمتی اشیاءمثلاً جیولری، کیش وغیرہ کسی لاکر میں یا کسی کی حفاظت میں دے کر جائیں گھر میں ہرگز نہ چھوڑیں، گھر چھوڑنے سے پہلے دروازوں کی چٹخیاں اور تالے ضرور چیک کرلیں۔ بیرونی مین گیٹ کو باہر کی بجائے اندر سے لاک کریں۔ اپنے اخبار فروش کو بتائیں کہ آپ کی غیر موجودگی میں اخبار نہ پھینکے کیونکہ دروازے کے اندر پڑے پرانے اخبار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مالک مکان گھر میں موجود نہیں ہے۔ اپنے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں۔ اپنی محلہ کمیٹی کے ذریعے سٹریٹ گارڈ، چوکیدار کا بندوبست کریں، چھٹیوں میں گھر جانے سے قبل مقامی پولیس کو آگاہ کریں تا کہ آپ کی غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کریں۔ کسی بھی خاتون یا مرد کو گھریلو ملازم ،ڈرائیور رکھنے سے پہلے اس کے دو عدد فوٹو گراف شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی فنگر پرنٹ متعلقہ تھانہ میں جمع کروائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک اچھے پاکستانی ہونے کے ناطے شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنے گردو پیش پر نظر رکھیں اگر آپ کے پڑوس میں کسی شخص کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں یا اس کے اس مشکوک لوگوں کا آنا جانا ہو تو فوری طور پر تھانہ کو یا ون فائیو پر کال کر کے مطلع کریں۔

مزید :

قومی -