تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا نے ایک بار پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا نے ایک بار پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا نے ایک بار پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کاﺅنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’زیرو ٹالرنس پالیسی صرف دانش کنیریا کیلئے ہے دوسروں کیلئے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے‘۔

یاد رہے کہ کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کیلیے انگلش بورڈ سے رجوع کرے۔

مزید :

کھیل -