قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کل وطن واپس آ جائیں گے مگر کیوں؟ جان کر ہر کوئی رنجیدہ ہو جائے

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کل وطن واپس آ جائیں گے مگر کیوں؟ جان ...
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کل وطن واپس آ جائیں گے مگر کیوں؟ جان کر ہر کوئی رنجیدہ ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم اپنے والد کے انتقال کے باعث کل وطن واپس آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد اسلم کے والد کا جمعہ کی صبح لاہور میں انتقال ہو گیا تھا جس کے باعث وہ وطن واپس آ رہے ہیں۔ ڈربی میں موجود قومی سکواڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد اسلم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے برطانوی سرزمین پرموجود ہے اور شاہد اسلم بھی سکواڈ کا حصہ ہیں تاہم کل وہ وطن واپس آ جائیں گے۔

مزید :

کھیل -