سشانت سنگھ کی خودکشی ، مقدمہ درج ہونے کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی نے ایسی حرکت کردی کہ ان پر شک مزید گہرا ہوگیا

سشانت سنگھ کی خودکشی ، مقدمہ درج ہونے کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی نے ایسی ...
سشانت سنگھ کی خودکشی ، مقدمہ درج ہونے کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی نے ایسی حرکت کردی کہ ان پر شک مزید گہرا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی کے خلاف مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد اداکارہ اپنے گھر سے غائب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریا چکروتی کے خلاف مقدمہ ریاست بہار میں درج کرایا گیا ہے، مقدمے کے سلسلے میں بہار پولیس کی 4 رکنی ٹیم ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی پہنچی ہوئی ہے۔

جب سے بہار پولیس ممبئی پہنچی ہے تب سے ہی اداکارہ ریا چکروتی اپنے گھر سے غائب ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کے گھر کے علاوہ دوسری ممکنہ جگہوں پر بھی اداکارہ کا پتا چلانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ منظر عام سے غائب ہیں۔

خیال رہے  کہ سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے ریا چکروتی کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ سمیت سشانت کو خود کشی کی نہج پر پہنچانے جیسے الزامات لگائے ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارہ نے انڈیا کے مہنگے ترین وکیلوں میں سے ایک ستیش ماشندے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ وہی وکیل ہیں جو سلمان خان اور سنجے دن کے کیسز بھی لڑ چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -