قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں عید، نماز کس کھلاڑی نے پڑھائی اور خطبہ کس نے دیا؟

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں عید، نماز کس کھلاڑی نے پڑھائی اور خطبہ کس ...
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں عید، نماز کس کھلاڑی نے پڑھائی اور خطبہ کس نے دیا؟

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے برطانوی سرزمین پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحی منائی جبکہ سرفراز احمد نے عید کی نماز پڑھائی اور خطبہ بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سرفراز احمد نے امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔ نماز عید کے بعد کھلاڑی گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی جبکہ قومی کرکٹرز نے ایک ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی جبکہ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچے گی جہاں 5 اگست سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -