پاکستان کا تیسرا بڑا ٹیکسٹا ئل سٹی مزدوروں سے خالی ہو گیا ، بس اڈوں پر مسافروں کا رش ،ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی

پاکستان کا تیسرا بڑا ٹیکسٹا ئل سٹی مزدوروں سے خالی ہو گیا ، بس اڈوں پر ...
پاکستان کا تیسرا بڑا ٹیکسٹا ئل سٹی مزدوروں سے خالی ہو گیا ، بس اڈوں پر مسافروں کا رش ،ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مزدوروں کا شہر ٹیکسٹا ئل سٹی کہلانے والا فیصل آباد  مزدوروں سے خالی ہو گیا ،ہزاروں کار خانوں اور ملوں کی چیمنیوں نے دھواں چھوڑ نا بند کر دیا ،مختلف علاقوں سے آئے لاکھوں مزدور عید الاضحیٰ منانے کے لیے آبا ئی علاقوں کو روانہ، جنرل بس سٹینڈ کو چز کے اڈوں پر مسافروں کا رش ،کوویڈ 19 ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری، ٹر انسپورٹرز من ما نے کرا ئے وصول کرنے لگے، فیملی کے ساتھ سفر کر نے والوں کو پریشا نی کا سا منا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کا تیسرا بڑمزدوروں کا شہر اور  ٹیکسٹا ئل سٹی کہلانے والا شہر فیصل آباد مزدوروں سے خا لی ہو گیا، ہزاروں کار خانوں اور ملوں کی چیمنیوں نے دھواں چھوڑ نا بند کر دیا جس کے بعد  شہر بھر میں کر فیوکا سماں محسوس ہونے لگا ہے۔ دور دراز سے محنت مزدوری کے لیے فیصل آباد آئے لاکھوں مزدور محنت کش عید الاضحیٰ اپنے عزیزو اقارب کےساتھ  منا نےکےلیےآبا ئی علاقوں کو روا نہ ہو رہےہیں جس کی وجہ سےجنرل بس سٹینڈ ، کوچزکےاڈوں اور  ریلوے سٹیشن پرمسافروں کا رش  لگاہواہے۔رش کی وجہ سےفیملی کےساتھ سفرکر نےوالوں کو شدید پریشا نی کاسامناکرناپڑرہاہے،رش کافائدہ اٹھاتےہوئےٹرانسپورٹرز دھڑلےکےساتھ  مسافروں سےمن ما نے کرا ئے وصول کر نے لگے ہیں جبکہ  بسوں اور کوچز پر کوویڈ19کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں ۔ انتظا میہ نے بھی اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور کسی بھی جگہ کوویڈ19ایس او پیز کو چیک نہیں  کیا جا رہا  اور نہ ہی اوور لوڈ نگ اور زائد کرا ئے وصول کر نے والوں کے خلاف کو ئی کارروا ئی کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -