شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین۔۔۔۔گورنر پنجاب نےحکومت مخالف جماعتوں کو کھلا پیغام دے دیا 

شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین۔۔۔۔گورنر پنجاب ...
شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین۔۔۔۔گورنر پنجاب نےحکومت مخالف جماعتوں کو کھلا پیغام دے دیا 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین کو ملکی مفاد کا سوچنا چاہیے۔

چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق اور پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو اپنی فکر ہے، ان کو ملک کے مفادات کا سوچنا چاہیے، ملکی مفاد میں قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے، ایف ایٹی ایف سے متعلق 2بل کی منظوری تاریخی اقدام ہے، دہشت گردی کیخلاف22کروڑ پاکستانی افواج اور دیگر فورسز کے ساتھ ہیں۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، عوام عید سادگی سے منائیں اور ایس اوپیزپر عمل کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -