دوسرے لڑکوں سے بات کیوں کرتی ہو! نوجوان نے اپنی نابالغ گرل فرینڈ کو یہ کہا تو اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

دوسرے لڑکوں سے بات کیوں کرتی ہو! نوجوان نے اپنی نابالغ گرل فرینڈ کو یہ کہا تو ...
دوسرے لڑکوں سے بات کیوں کرتی ہو! نوجوان نے اپنی نابالغ گرل فرینڈ کو یہ کہا تو اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

  

رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوجوان اپنی نابالغ گرل فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کوروبا میں رام عرف منگد راٹھیا اپنی نابالغ گرل فرینڈ کو لے کر اپنے دوسرے مکان میں گیا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ رام نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے لڑکوں سے بات  کرنے سے منع کیا جس سے وہ طیش میں آگئی اور جب رام نشے کی حالت میں سورہا تھا تبھی نابالغ لڑکی نے اس کا گلا دبادیا۔

ملزم لڑکی نے بوائے فرینڈ کا اپنے ہاتھوں سے گلادبایا لیکن اس کا دل نہیں بھرا جس پر اس نے رسی سے بھی مقتول کا گلا دبایا ۔ بوائے فرینڈ کے مرنے کے بعد لڑکی نے اس کا موبائل فون اور قتل کیلئے استعمال ہونے والی رسی اپنے گھر میں چھپادی۔

پولیس کو رام کے گھر والوں کی جانب سے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے جب اس کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش دوسرے گھر سے ملی۔ پولیس نے جب مقتول کی گرل فرینڈ سے پوچھ گچھ کی تو پہلے تو اس نے انکار کیا لیکن جلد ہی اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے بچوں کے حراستی مرکز بھیج دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -