شہری اپنی قیمتی اشیاء مثلاً جیولری، کیش وغیرہ ۔۔۔۔اسلام آباد پولیس نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آپ کے اٹھتے قدم رک جائیں گے

شہری اپنی قیمتی اشیاء مثلاً جیولری، کیش وغیرہ ۔۔۔۔اسلام آباد پولیس نے ایسا ...
شہری اپنی قیمتی اشیاء مثلاً جیولری، کیش وغیرہ ۔۔۔۔اسلام آباد پولیس نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آپ کے اٹھتے قدم رک جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس پی اسلام آباد پولیس زبیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ مصروف عمل ہے، اس سال بھی ہمیشہ کی طرح عیدالاضحی کیلئے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، ان حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے اور ان کے بہتر نتائج کیلئے آپ کا تعاون از حد ضروری ہے ،آبائی گھروں کو جانے والے شہری  اپنی قیمتی اشیاء مثلاً جیولری، کیش وغیرہ کسی لاکر میں یا کسی کی حفاظت میں دے کر جائیں گھر میں ہرگز نہ چھوڑیں۔

عید الضحی کے موقع پراپنے ایک خصوصی پیغام میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون اسلام آباد پولیس زبیر احمد شیخ نے کہا کہ عید کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں عید کے چھٹیاں منانےآبائی گاؤں جانےکےنتیجہ میں چوری کی وارداتوں کےامکانات بڑھ جاتےہیں،اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئےمناسب سیکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے ہیں جس میں شہریوں کاتعاون بہت ضروری ہے۔ایس پی زبیر شیخ نےشہریوں سےدرخواست کی کہ چھٹیوں میں گھر سے باہرجانے کی صورت میں گھرکےاندراورباہرروشنی کاانتظام کریں،ہوسکےتو کوئی ملازم گھرچھوڑ کرجائیں، جو آپ کی غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کرسکے ، اپنی قیمتی اشیاء مثلاً جیولری،کیش وغیرہ کسی لاکر یاکسی کی حفاظت میں دےکرجائیں گھر میں ہرگز نہ چھوڑیں، گھرچھوڑنےسےپہلےدروازوں کی چٹخیاں اور تالےضرورچیک کرلیں، بیرونی / مین گیٹ کو باہر کی بجائے اندر سے لاک کریں،اپنے اخبار فروش کو بتائیں کہ آپ کی غیر موجودگی میں اخبار نہ پھینکے کیونکہ دروازے کے اندر پڑے پرانے اخبار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مالک مکان گھر میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں،اپنی محلہ کمیٹی کے ذریعے سٹریٹ گارڈ، چوکیدار کا بندوبست کریں، چھٹیوں میں گھر جانےسےقبل مقامی پولیس کو آگاہ کریں تا کہ آپ کی غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کریں،کسی بھی خاتون یا مرد کو گھریلو ملازم،ڈرائیور رکھنے سے پہلے اس کے دو عدد فوٹو گراف شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی فنگر پرنٹ متعلقہ تھانہ میں جمع کروائیں۔ ایک اچھے پاکستانی ہونے کے ناطے شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنے گردو پیش پر نظر رکھیں،اگر آپ کے پڑوس میں کسی شخص کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں یا اس کے پاس مشکوک لوگوں کا آنا جانا ہو تو فوری طور پر مقامی تھانہ کو یا ون فائیو پر کال کر کے مطلع کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -