خاتون کو مبینہ بے وفائی کی سزا کے طور پر ایسا کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

خاتون کو مبینہ بے وفائی کی سزا کے طور پر ایسا کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا کہ ...
خاتون کو مبینہ بے وفائی کی سزا کے طور پر ایسا کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو مبینہ بے وفائی کی سزا کے طور پر ایسا کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے ضلع جھبوا کے ایک گاﺅں میں پیش آیا جہاں اس خاتون کے شوہر نے اس پر غیرمرد کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر گاﺅں کی پنچایت کے سامنے پیش کر دیا۔

پنچایت نے خاتون کو سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر کو کندھوں پر اٹھا کر گاﺅں کا چکر لگائے۔ رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں میں ایک ہی قبیلہ رہائش پذیر ہے۔ قبیلے کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے خاتون کو اپنے شوہر کو کندھوں پر اٹھا کر چلنے پر مجبور کر دیا۔ تھک کر جب ایک جگہ خاتون کے قدم رکے، تو ایک شخص نے اسے لاٹھی جڑ دی، جس پر خاتون تکلیف سے بلبلا اٹھی اور پھر سے چلنا شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون پر اس ظلم کے الزام میں اس کے شوہر سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -