”عید کے تیسرے دن یہ کام کرو“ مفتی منیب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کردیا

”عید کے تیسرے دن یہ کام کرو“ مفتی منیب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کردیا
”عید کے تیسرے دن یہ کام کرو“ مفتی منیب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے حکومت سے عید کے تیسرے روز عام تعطیل کرنے کی درخواست کر دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ روایتی طور پر عید سہ روزہ تہوار ہے اور لوگ عید کے تیسرے روز بھی جانور قربان کرتے ہیں۔ چنانچہ ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عید کے تیسرے روز بھی عید کی چھٹی کا اعلان کریں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے حکومت کی طرف سے عید کے لیے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سے ایک چھٹی عید سے ایک دن قبل31جولائی کو ہو گی۔ اس لحاظ سے عید کے تیسرے روز چھٹی نہیں ہو گی۔ عید کا دوسرا روز آخری چھٹی ہو گی اور تیسرے روز لوگوں کو کام پر جانا پڑے گا۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ”مڈل کلاس کے زیادہ تر لوگ عید کے تیسرے روز قربانی کرتے ہیں، کیونکہ اس طرح انہیں قدرے سستے جانور مل جاتے ہیں اور قصابوں کے نرخ بھی کم ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عید کے تیسرے روز بھی چھٹی کرے۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -