خوفناک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف دو جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے

خوفناک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف دو جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے
خوفناک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف دو جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف دو جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ سنگل انجن ایئرٹینکرز تھے جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران آپس میں ٹکرا کر گر گئے اور دونوں جہازوں کے پائلٹ بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔ ان پائلٹس کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نیواڈا کے جنگلات میں لگنے والی یہ آگ اس قدر خوفناک ہے کہ یہ صرف 48گھنٹوں میں 14ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے اور درختوں کو راکھ کے ڈھیر بنا چکی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں جہاز محکمہ اخلہ سے کنٹریکٹ پر حاصل کیے گئے تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی انویسٹی گیشن کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -