ایئرہوسٹس نے اپنے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پھر ایسا کام کردیا کہ شوہر کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہا

ایئرہوسٹس نے اپنے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ ...
ایئرہوسٹس نے اپنے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پھر ایسا کام کردیا کہ شوہر کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ایئرہوسٹس نے اپنے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر اس آدمی کے ساتھ جو ہوا، سن کرہر مرد ایسے کرتوت سے تائب ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی اس 29سالہ ایئرہوسٹس کا نام نکول ڈینیسن ہے ۔22جولائی کو وہ کام سے واپس لوٹی تو کیا دیکھتی ہے کہ اس کا شوہر بیڈروم میں ایک لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق نکول نے جب یہ شرمناک صورتحال دیکھی تو غصے میں آپے سے باہر ہو گئی اور اپنے شوہر پر گھونسوں کی بارش کر دی، جس سے اس کے چہرے پر کئی نیل پڑ گئے۔ اس کی ایک آنکھ پر بھی گھونسا لگا جس پر سوجن آگئی اور نیل پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نکول کے شوہر نے اس واقعے کی پولیس کو رپورٹ کر دی، جس پراسے گرفتار کرکے چند گھنٹے بعد ذاتی ضمانت پر ہی رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نکول ’الیجنٹ ایئر‘ نامی فضائی کمپنی میں نوکری کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -