شادی کی تقریب، عورت اپنے بچے کے ساتھ آن دھمکی، ایسا دعویٰ کردیا کہ دولہا کے رنگ اڑگئے، شادی خطرے میں پڑگئی

شادی کی تقریب، عورت اپنے بچے کے ساتھ آن دھمکی، ایسا دعویٰ کردیا کہ دولہا کے ...
شادی کی تقریب، عورت اپنے بچے کے ساتھ آن دھمکی، ایسا دعویٰ کردیا کہ دولہا کے رنگ اڑگئے، شادی خطرے میں پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی میں کسی عورت کے گھس آنے اور دولہے کے بچے کی ماں ہونے کا دعویٰ کر دینے کا منظر ہم فلموں میں دیکھتے آئے ہیں لیکن گزشتہ دنوں یہ منظر برطانیہ میں حقیقت میں دیکھنے کو مل گیا جہاں ایک سیاہ فام شہری انتھونی کی شادی ہو رہی تھی کہ ایک عورت چند سالہ بچے کو لیے تقریب میں گھس آئی اور شور مچا دیا کہ انتھونی اس کے بچے کا باپ ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتھونی اور اس کی دلہن پادری کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ ان کی شادی کروا رہا ہوتا ہے۔ اسی دوران ایک خاتون آتی ہے اور انتھونی کا نام لے کر پکارتی ہے اور کہتی ہے کہ ”دیکھو میں تمہارے بچے کو یہاں لے آئی ہوں۔“ دولہا دلہن اور دیگر لوگ اس خاتون کی بات ان سنی کر دیتے ہیں اور پادری اپنا کام جاری رکھتا ہے۔ اس پر خاتون دوبارہ چیختی ہے کہ ”انتھونی! تم مجھے سن رہے ہو، تم مجھے اس طرح نظرانداز نہیں کر سکتے۔“ یہ سن کر دلہن کی جواں سال بیٹی غصے میں آپے سے باہر ہو جاتی ہے اور اپنے ہاتھ میں پکڑی کوئی چیز اس خاتون کو دے مارتی ہے اور اسے پیٹنے کے لیے اس کی طرف دوڑ پڑتی ہے۔ لوگ اسے پکڑنے کی کوشش کرتے۔ 33سیکنڈ کی یہ ویڈیو یہ ختم ہو جاتی ہے اور یہ معلوم نہیں ہو پاتا کہ اس قضیے کا انجام کیا ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -