کراچی ڈیفنس کے بڑے بنگلے میں چھاپہ، اندر سے کیا ملا؟ دیکھ کر پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے

کراچی ڈیفنس کے بڑے بنگلے میں چھاپہ، اندر سے کیا ملا؟ دیکھ کر پولیس والوں کے ...
کراچی ڈیفنس کے بڑے بنگلے میں چھاپہ، اندر سے کیا ملا؟ دیکھ کر پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی نے ڈی ایچ اے میں واقع ایک بنگلے میں چھاپہ مار کرچرس کے 150پودے قبضے میں لے لیے۔ دی نیوز کے مطابق اے این ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی ڈیفنس خیابان مومن میں کی گئی جہاں نصیب بلوچ نامی ملزم نے گھر کے اندر گملوں میں چرس کے پودے اگا رکھے تھے۔ملزم نے منشیات کے یہ پودے ایک ہال نما کمرے کے اندر رکھے ہوئے تھے۔

ملزم نے خاص اسی مقصد کے لیے ڈی ایچ اے میں 300گز کا یہ بنگلہ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم یہ پودے شہر کے پوش علاقوں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو سپلائی کرتا تھاجن کے پتے منشیات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ ملزم ایک منظم گروہ کی صورت میں منشیات کا دھندہ چلا رہا تھا۔ وہ نوعمر لڑکے لڑکیوں کو ان پودوںکے علاوہ دیگر منشیات بھی فروخت کرتا تھا۔ اس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پوش علاقے کے نوجوانوں کو 1500فی گرام کی قیمت میں چرس اور دیگر منشیات بیچتا تھا۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -