سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت 1 لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1975 ڈالر پر آگئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 881 روپے پر جاپہنچی۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں کو پر لگنے کے بعد اب چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور جمعہ کے روز فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 1500 روپے پر آگئی ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -