گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری،مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن۔۔۔جنرل (ر)عاصم باجوہ نے خوشخبری سنا دی

گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری،مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ...
گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری،مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن۔۔۔جنرل (ر)عاصم باجوہ نے خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر پہنچ گیاہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اورمال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ڈی اے پی براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائے گی، پہلی بار کارگو کی بیجنگ مقامی سطح پر کی گئی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ سی پیک کے تحت منصوبے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -