دنیا کی تین بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں میں ایک ایسی قدر مشترک کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں

دنیا کی تین بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں میں ایک ایسی قدر مشترک کہ سن کر آپ ...
دنیا کی تین بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں میں ایک ایسی قدر مشترک کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی تین بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں میں ایک ایسی قدر مشترک کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق ایم آئی 6کے نئے سربراہ رچرڈ مور، سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل اور فرانسیسی خفیہ ایجنسی ڈی جی ایس ای کے سربراہ برنارڈ ایمی کے درمیان جو قدر مشترک ہے وہ ترکی اور ترک زبان ہے۔ یہ تینوں لوگ ترکی میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ترک زبان پر انہیں عبور حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق رچرڈ مور ترکی میں برطانیہ کے سفیر رہ چکے ہیںجنہیں اب ایم آئی 6کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت برٹش فارن آفس میں پولیٹیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ہیں تاہم جلد وہ ایم آئی 6کے سربراہ الیکس ینگر کی جگہ لیں گے، جو ایم آئی 6کی 6سال سے سربراہی کر رہے ہیں۔ رچرڈ مور لیبیا میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے ترکی میں اچھے روابط ہیں۔ ترکی میں سفارت کاری کے دوران وہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ترک زبان میں مزاحیہ پوسٹس کرنے کے حوالے سے مشہور تھے اور ترک عوام انہیں کافی پسند کرتے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -