کسی نے نیب کے قانون پر حکومت کو بلیک میل نہیں کیا ،اصل بات یہ ہے کہ۔۔۔احسن اقبال نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

کسی نے نیب کے قانون پر حکومت کو بلیک میل نہیں کیا ،اصل بات یہ ہے کہ۔۔۔احسن ...
کسی نے نیب کے قانون پر حکومت کو بلیک میل نہیں کیا ،اصل بات یہ ہے کہ۔۔۔احسن اقبال نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کی کردار کشی اور جو الزام لگائے ہیں اس کے پیچھے وہ اپنی ناکامی نہیں چھپاسکتے،پچھلے دو دنوں سے حکومتی وزراء اور مشیر لگاتار کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم اصولوں پہ کھڑے رہیں گے اور آپکی ناکامیوں کو لوگوں کےسامنے بیان کرتےرہیں گے،کسی نے نیب کےقانون کوبلیک میل نہیں کیا،اصل بات یہ ہے کہ حکومت کی ایف اے ٹی ایف کے اوپر چوری پکڑی گئی ہے،ہم ان کی چوری کو بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کی کردار کشی اور جو الزام لگائے ہیں اسکے پیچھے وہ اپنی ناکامی نہیں چھپاسکتے،پچھلے دو دنوں سے حکومتی وزراء اور مشیر لگاتار کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم اصولوں پہ کھڑے رہیں گے اور آپکی ناکامیوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے رہیں گے،کارکردگی پوچھیں توعمران خان کہتےہیں کہ این آراونہیں دونگا،عمران احمد نیازی سے سوال کرتا ہوں کہ آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے؟ہم نےجیلیں کاٹی ہیں جیلوں کیلیےآج بھی تیار ہیں لیکن آپ سے این آر او نہیں مانگا،نیب کا ادارہ سیاسی انجینئرنگ کے لئے ہے یہ سپریم کورٹ نےکہاہے ،نیب وزیراعظم کے کہنے پر ان کے مخالفین کو گرفتار کرتاہے،کوئی نہیں جان سکتا تھا کہ حکومت کا مخالف کہاں مسنگ پرسن ہوگیا؟میوچل لیگل اسسٹنس کا قانون بھی سیاسی مخالفین کو تنگ کرناہے ، نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق کو سامنے رکھ کر بنایا جائے، .انہوں نے کہا کہ آپ نے قوم سے جینے کا حق چھین لیا ہے،آج پاکستان سے پیسہ ہی نہیں بھاگ رہا پاکستان سے ٹیلنٹ بھی بھاگ رہا ہے . انہوں نے کہا کہ کسی نے نیب کے قانون کو بلیک میل نہیں کیا،نیب نے خواجہ برادران کو 16مہینے جیل میں رکھا ،خواجہ برادران کے خاندان کی بدنامی ہوئی اس کا حساب کون دےگا؟لوگوں کی معاشی آزادی کمپرومائز کردی جاتی ہے،

اصل بات یہ ہےکہ حکومت کی  ایف اے ٹی ایف کےاوپرچوری پکڑی گئی ہے،اب حکومت دوسری چوری کرنےجارہی ہے،ہم ان کی چوری کو بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کا ہرقانون نوازشریف، اسحاق ڈار اور سیاسی مخالفوں کو سامنے رکھ کے بنایا جاتا ہے، بھلے اس کے پیچھے ملک کا کوئی نقصان ہوجائے،حکومت اپوزیشن کی پگڑیاں اچھال کراپنی کارکردگی پرپردہ نہیں ڈال سکتی.احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی تباہی پر آپ این آر او این آر او کی تسبیح پڑھ کر پردہ نہیں ڈال سکتے،آج آپ کی وجہ سے پاکستان کے دفاع کو خطرہ ہے،ہم نے ٹیکس کو ڈبل کرکے دکھایا تھا لیکن پچھلے دوسالوں میں ٹیکس ریونیو میں کوئی گروتھ نہیں ہوئی.

مزید :

قومی -