چورو ، ا چکو، لٹیرو ، بھگوڑو اور نیب ذدگان! آپ سب نے۔۔۔عامر لیاقت حسین نے بڑی عید کے موقع پرایسی بات کہہ دی آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

چورو ، ا چکو، لٹیرو ، بھگوڑو اور نیب ذدگان! آپ سب نے۔۔۔عامر لیاقت حسین نے بڑی ...
چورو ، ا چکو، لٹیرو ، بھگوڑو اور نیب ذدگان! آپ سب نے۔۔۔عامر لیاقت حسین نے بڑی عید کے موقع پرایسی بات کہہ دی آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے میڈیا میں "اِن" رہنے کا ہنر اور لفظوں سے کھیلنے کا فن بخوبی جانتے ہیں،اب عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک بار پھر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کسی کا بھی نام لئے بغیر ایسا سوال پوچھ لیا ہے کہ آپ کسی صورت بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے سوال داغا ہے کہ ""

چورو ، ا چکو، لٹیرو ، بھگوڑو اور نیب ذدگان! آپ سب نے چوری اور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے قربانی کے جانور خرید لیے؟۔اس سوال کے فوری بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سندھ حکومت کو رگڑا لگاتے ہوئے دوسرا ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، پاک فوج اور گورنر سندھ کراچی آپ کا شکر گذارہے، آپ نے ظاہر کردیا کہ میرے شہر سے آپ کو پیارہے، ہم بہت تکلیف میں ہیں کیونکہ سندھ حکومت اہلیان سندھ پر “بار” ہے، بارش کے آنسوؤں سے شہر زار زار ہے، آپ نے مدد فرمائی اللہ آپ کا مدد گار ہے۔