”ویرات کوہلی کو گرفتار کیا جائے“ مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی، وجہ بھی ایسی شرمناک جس نے بھارتی نوجوانوں کو ’خراب‘ کر دیا

”ویرات کوہلی کو گرفتار کیا جائے“ مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی، ...
”ویرات کوہلی کو گرفتار کیا جائے“ مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی، وجہ بھی ایسی شرمناک جس نے بھارتی نوجوانوں کو ’خراب‘ کر دیا

  

مدراس (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا کو جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرنے کیلئے مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت 4 اگست کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چنائی سے ًتعلق رکھنے والے ایک ایڈووکیٹ نے اپنی پٹیشن میں آن لائن جواءکرانے والی ایپلی کیشن پر پابندی لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے نئی نسل جوئے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے۔

ویرات کوہلی اور تمنا جیسی معروف شخصیات کی جانب سے ان ایپلی کیشن کے استعمال کی تشہیر اسے مزید دلفریب بنا رہی ہے اور ایسا کرنے پر دونوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے، پٹیشن کی سماعت 4 اگست کو ہو گی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی عمدہ کارکردگی کے باعث اپنا لوہا منوا چکے ہیں جنہوں نے 86 ٹیسٹ میچز میں 7,240 رنز، 248 ون ڈے میچز میں 11,867 رنز اور 82 ٹی 20 میچز میں ۔2,794 رنز بنا رکھے ہیں ۔

مزید :

کھیل -