چینی کی قیمت میں لگنے والی "آگ"بجھانے کے لئے حامد میر بھی میدان میں آگئے،چینی مافیا کو شکست دینے کے لئے قوم کو "مفت مشورہ"دے دیا

چینی کی قیمت میں لگنے والی "آگ"بجھانے کے لئے حامد میر بھی میدان میں آگئے،چینی ...
چینی کی قیمت میں لگنے والی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں چینی کی قیمتوں کو لگنے والی "آگ"نے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی کی قیمتوں  میں اضافے کا نوٹس لینے پر "چینی مافیا " کی صحت پر کوئی اثر نہیں ڈالا ،ایسے میں معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر بھی میدان میں آگئے ہیں اور قوم کو چینی مافیا کو شکست دینے کا "مفت مشورہ " بھی دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے کےباوجود  ملک بھر میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ایسے میں سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے چینی انکوائری کمیشن بنایا اور اسے اپنا کارنامہ بھی قرار دیا لیکن چینی کی قیمت کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے ،حکومت تو بے بس نظر آتی ہے لیکن عوام کے بس میں بہت کچھ ہے، اگر عوام چینی کا بائیکاٹ کر دیں تو شوگر مافیا شکست کھا سکتا ہے.انہوں نے کہا کہ آپ چینی والی چائے کی بجائے چینی اور دودھ کے بغیر چائے استعمال کریں تو صحت کے لئے زیادہ مفید ہے، چینی میں موجود کیمیکلز انسانی جسم میں قوت مدافعت کو کم کرتے ہیں، چینی صرف بیماریاں پھیلاتی ہے ،چینی کا بائیکاٹ کریں بیماریوں اور مافیا دونوں کو شکست دیں .

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -