”میری ایک کتاب 14 اگست یا 6 ستمبر کو شائع ہو جائے گی اور ایک کتاب مرنے کے 10 سال بعد شائع ہو گی کیونکہ۔۔۔“ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

”میری ایک کتاب 14 اگست یا 6 ستمبر کو شائع ہو جائے گی اور ایک کتاب مرنے کے 10 سال ...
”میری ایک کتاب 14 اگست یا 6 ستمبر کو شائع ہو جائے گی اور ایک کتاب مرنے کے 10 سال بعد شائع ہو گی کیونکہ۔۔۔“ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیماری میں دنوں میں کتاب لکھی ہے جو 14 اگست کو یا 6 ستمبر کو شائع ہو جائے گی لیکن میں ایک اور کتاب بھی لکھوں گا جو میرے مرنے کے 10 سال بعد شائع ہو گی کیونکہ اس میں سچ لکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 21 دن بیماری میں گزارے تو میں نے سوچا کہ میں مرنے لگا ہوں جبکہ بیماری میں انسان کی سوچ بھی ویسے کام نہیں کرتی مگر میں نے کوشش کر کے کتاب مکمل کر لی ہے، اس میں اتنی خاص باتیں تو نہیں لیکن 14 اگست یا 6 ستمبر کو یہ شائع ہو جائے گی۔

اس کیساتھ ہی انہوں نے صحت یاب ہونے کے بعد ایک اور کتاب لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں انٹرویو بھی مشکل دے رہا ہوں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے میرے پھیپھڑے متاثر ہوئے جس کے اثرات اب بھی موجود ہیں اور سانس کا مسئلہ ہو جاتا ہے، لیکن میں ایک اور کتاب ضرور لکھوں گا اور اس میں صرف سچ ہو گا جبکہ یہ کتاب میرے مرنے کے 10 سال بعد شائع کی جائے گی۔

مزید :

قومی -