سندھ حکومت کا بڑی عید پر بڑا اعلان

سندھ حکومت کا بڑی عید پر بڑا اعلان
سندھ حکومت کا بڑی عید پر بڑا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر بڑا اعلان کرتے ہوئے عید کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے اور جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 2 اگست کے بجائے 3 اگست تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کی جانب سے عید کے موقع پر صرف دو دن تعطیلات دی گئی ہیں اور سندھ حکومت نے بھی دو تعطیلات ہی دی تھیں تاہم ان میں ایک روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -